پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی برطانیہ کی جانب سے مختلف شہروں میں مظاہرے کیے گئے۔
مانچسٹر اور بریڈفورڈ میں مظاہرین نے بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر عمران خان کی حمایت اور شہباز حکومت کیخلاف نعرے درج تھے۔
مظاہرین نے دعویٰ کیا کہ عمران خان بے قصور ہیں اور انہیں فوری طور پر رہائی دی جائے۔
دوسری جانب ہیلی فیکس، ھڈرزفیلڈ اور دیگر علاقوں میں بھی مظاہرے کیے گئے جس میں خواتین کی بڑی تعداد شامل تھی۔