لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چوہدری پرویز الٰہی نے عمران خان کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان عدالت میں ضمانت کیلئے پیش ہو چکے تھے ان کو گرفتار کرنا قانون کی دھجیاں بکھیرنے کے مترادف ہے، وفاقی حکومت کی یہ کارروائی نواز شریف اور شہبازشریف کی ہدایات کے بغیر نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں، ثابت ہوگیا ہے کہ ملک فسطائیت کا شکار ہو چکا ہے،یہاں پر آئین و قانون کی عمل داری نہیں ہے۔پرویز الٰہی نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری غیر آئینی اور غیر قانونی اقدام ہے۔