لاہور میں پی ٹی آئی رہنما، سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو حراست میں لے لیا گیا۔
اینٹی کرپشن کی جانب سے عمر سرفراز چیمہ کو ان کے گھر سے حراست میں لیا گیا ہے۔
’جیو نیوز‘ نے عمر سرفراز چیمہ کو حراست میں لیے جانے کی ویڈیو حاصل کر لی۔
اینٹی کرپشن کی ٹیم نے صبح ساڑھے 4 بجے سابق گورنر پنجاب کو حراست میں لیا۔
اینٹی کرپشن حکام نے عمر سرفراز چیمہ سے کہا کہ آپ شیونگ کٹ ساتھ لے جا سکتے ہیں۔
سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے جواب دیا کہ شیونگ کٹ تو نہیں لیکن جوتے پہن لیتا ہوں۔