• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیونس میں یہودی عبادت گاہ کے قریب فائرنگ، 4 افراد ہلاک

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

تیونس میں یہودی عبادت گاہ کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔

اس حوالے سے تیونسی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ جزیرے دجربا میں پیش آیا۔

تیونسی وزارت داخلہ نے کہا کہ فائرنگ سے مرنے والوں میں 2 پولیس اہلکار اور 2 سیاح شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حملہ آور یہودی عبادت گاہ پہنچنے کی کوشش کر رہا تھا۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے حملہ آور کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید