• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نتیش کی حرکت پر حیرت زدہ ہوں، محبوبہ مفتی کا بہار کے وزیراعلیٰ سے استعفے کا مطالبہ

محبوبہ مفتی—فائل فوٹو
محبوبہ مفتی—فائل فوٹو

مقبوضہ کشمیر کی سابقہ وزیرِ اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھارتی ریاست بہار کے وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار سے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔

نتیش کمار کے خاتون کے حجاب اتارنے کی نازیبا حرکت پر مقبوضہ کشمیر کے سیاسی رہنماؤں نے شدید ردعمل دیا ہے۔

محبوبہ مفتی نے کہا کہ نتیش کمار کی اس حرکت پر حیرت زدہ ہوں، پوچھتی ہوں کیا اس کا سبب بڑھاپا ہے یا مسلمانوں کی عوامی طور پر ذلت کو معمول بنانا؟

انہوں نے کہا کہ لوگوں نے اس خوفناک واقعے کو تفریح کے طور پر دیکھا، جو پریشان کن ہے، نتیش صاحب! شاید اب وقت آ گیا ہے کہ آپ استعفیٰ دے دیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بہار کے وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار نے ڈاکٹروں کو اپائنٹمنٹ لیٹرز دینے کی تقریب میں ایک مسلمان خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچ دیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید