• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان گرفتاری کیس، جلد سماعت کیلئے درخواست پر اعتراضات دور

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان گرفتاری کیس کی جلد سماعت کے لیے درخواست پر اعتراضات دور کر دیے۔

عمران خان کے وکیل راجا عامر عباس نے کیس کی جلد سماعت مقرر کرنے کے لیے درخواست دائر کی۔

اعتراضات دور ہونے کے بعد رجسٹرار آفس نے عمران خان کی اپیل کو نمبر الاٹ کر دیا۔

اس سے قبل سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے عمران خان کی درخواست پر اعتراضات عائد کیے تھے۔

رجسٹرار آفس نے عمران خان کی درخواست پر اعتراض عائد کر کے واپس کر دی تھی۔

رجسٹرار آفس نے اعتراض لگاتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان نے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا، وہ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر سکتے تھے۔

اعتراض میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ عمران خان کی درخواست کے ساتھ مطلوبہ دستاویزات مکمل نہیں ہیں اور عمران خان کا وکالت نامہ دستخط شدہ نہیں۔

واضح رہے کہ عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف متفرق درخواست دائر کی گئی۔

قومی خبریں سے مزید