• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹام کروز، شکیرا کو’ڈیٹ‘ کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز جب سے میامی فارمولا ون گرینڈ پریکس میں شکیرا سے ملے ہیں تب سے ہی ان کی نگاہیں گلوکارہ پر جمی ہوئی ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ٹام کروز کو شکیرا کے ساتھ رومانوی تعلقات بنانے میں کافی دلچسپی ہے۔

ایک رپورٹ میں ایک اندرونی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ٹام کروز اور شکیرا کے درمیان اچھی کیمسٹری ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ شکیرا کو اپنی زندگی کے مشکل دور سے نکلنے کے لیے ایک اچھے انسان کے ساتھ کی ضرورت اور وہ انسان ٹام کروز ہو سکتے ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ  اس ساری صورتحال میں ٹام کروز کا ساتھ حاصل کرنے پر شکیرا کے لیے ایک پلس پوائنٹ یہ بھی ہے کہ اداکار ایک خوبصورت اور باصلاحیت آدمی ہیں۔

اس کے علاوہ ایک دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ شکیرا کا قد ٹام کروز سے چھوٹا ہے، اداکار کا قد 5 فٹ 7 جبکہ گلوکارہ کا قد 5 فٹ 2 ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ٹام کروز نے مبینہ طور پر شکیرا کو حال ہی میں ہونے والی ملاقات کے بعد پھول بھی بھیجوائے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید