وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم آج رات قوم سے خطاب کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم ملک کی موجودہ صورتحال پر قوم کو آگاہ کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اسلام آباد میں گرفتاری کے بعد سے ملک کے مختلف شہروں میں حالات کشیدہ ہیں۔
شرپسند عناصر سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔