نیویارک/ ہیوسٹن (عظیم ایم میاں / راجہ زاہد اختر خانزادہ) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کیخلاف امریکا و کینیڈا میں احتجاجی مظاہرےکئے گئے جس میں متنازع نعرے لگائے گئے ، ٹائمز اسکوائر پر احتجاج کی قیادت شہباز گل اور سلمان احمدنےکی تاہم ناپسندیدہ نعروں پر دونوں خاموش رہے ۔ ادھر کینیڈا کے شہر مسی ساگا اور دیگر شہروں میں عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے ساتھ ساتھ امریکہ کے مختلف شہروں ہیوسٹن،واشنگٹن اور نیویارک میں بھی احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ ہیوسٹن سے راجہ زاہد اختر خانزادہ کے مطابق ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں پاکستانی قونصل خانے کے سامنے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں ہمدردوں اور پاکستانی امریکنز نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔