• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتساب عدالت سے ریمانڈ ہوگیا تو پھر سپریم کورٹ عمران کو کیوں بلا رہی ہے؟ مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب - فوٹو: فائل
مریم اورنگزیب - فوٹو: فائل

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جب اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی گرفتاری کو قانونی قرار دے دیا، احتساب عدالت سے ریمانڈ ہوگیا تو پھر سپریم کورٹ کیوں بلا رہی ہے؟ اس سے پہلے کتنے ملزموں کو اس طرح طلب کیا گیا ہے؟

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جتھوں کی پشت پناہی ہوگی تو پھر تمام لوگ اس ریلیف کے مستحق ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ کور کمانڈر ہاؤس کی رہائش گاہ جناح ہاؤس کو جلایا گیا، 25 مئی کو اس کو سزا مل جاتی تو ملک جل نہ رہا ہوتا۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اس مجرم کو ریلیف ملے گا تو پھر یہ ملک جلے گا، کرپشن کیس میں 60 ارب کے جواب دینے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ فاضل جج نے فیصلے میں لکھا گرفتار کرنے جائیں تو حملہ آور ہوتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید