• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھے دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم ہے، ہوسکتا ہے یہ میرا آخری پیغام ہو، مراد سعید

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ مصدقہ اطلاعات ہیں کہ مجھے دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم ہے، ہوسکتا ہے کہ یہ میرا آخری پیغام ہو۔ 

اپنے پیغام میں مراد سعید نے کہا کہ مارنے کے بعد کہا جائے گا کہ ہم گرفتار کرنے گئے تھے مزاحمت ہوئی، مزاحمت میں پتہ نہیں چلا کہاں سے گولی چلی۔ 

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ یہ وہ خواب چھیننا چاہتے ہیں جن سے ان کو ڈر لگتا ہے۔ عوامی رد عمل نہیں آتا تو انہوں نے عمران خان کو راستے سے ہٹانے کا منصوبہ بنالیا تھا۔ 

مراد سعید نے کہا کہ یہ عمران خان کو رہا نہیں کرتے تو پھر آپ نے نکلنا ہے، آپ کے پاس گاڑی نہیں تو پیدل نکلیں، موٹرسائیکل پر نکلیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ آئین اور جمہوریت ہے نہیں، ملک ڈیفالٹ ہونے کے دہانے پر ہے۔ پارٹی قیادت گرفتار ہے آپ کو پیغام دینے والا پھر کوئی نہیں ہوگا۔

مراد سعید نے کہا کہ ہم تو اپنی زندگیاں اس ملک پر نچھاور کرنے کو تیار ہیں۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کا قصور کیا ہے؟ امریکا کو ایبسلوٹلی ناٹ کہا تھا۔ عمران خان کا قصور کیا یہ تھا کہ پاکستانیوں کےلیے کوشش کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ میرا کیا قصور ہے؟ میں نے تو پاکستان میں امن کی بات کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید