سرگودھا (نمائندہ جنگ) محکمہ ریلوے نے عید الفطر کے عوام کی سہولت کیلئے عید سپیشل ٹرین چلانے کیلئے اقدامات شروع کردیئے ۔ ریلوے ذرائع کے مطابق کراچی سے سرگودھا کیلئے یہ سپیشل عید ٹرین 3 جولائی بروز اتوار کوروانہ ہوگی۔ ٹرین کے چلنے سے ملتان‘ خانیوال‘ فیصل آباد‘ ٹوبہ ٹیک سنگھ‘ چنیوٹ اور سرگودھا کے ہزاروں مسافروں کو عید کے موقع پر گھروں کو آنے میں آسانی ہوگی۔