کراچی( اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور عمران کی سازش کبھی کامیاب نہیں ہوگی، قوم عمران کے ملک کو تباہ کرنے کے عالمی ایجنڈے کو ناکام بنادے گی، جن لوگوں نے حساس اور سرکاری عمارتوں ، شہریوں کی گاڑیوں کو نذر آتش کیا ا س گروہوں کے سربراہ کو سپریم کورٹ کی جانب سے فوری رہائی کا حکم دینا پاکستان میں انصاف کے نظام پر سوالیہ نشان بن گیا ہے، صرف دس منٹ میں کیس کا فیصلہ سامنے آنے سے ملک کے عدالت کے دوہرے معیار کا اندازہ ہوگیا ہے۔