• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کی گرفتاری سے عالمی برادری میں پاکستان کا تاثر داغدار ہوا، صدر علوی

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی،این این آئی) صدر عارف علوی نے وزیر اعظم شہباز شریف کے نام خط لکھ کر کہا ہے کہ میں اور پاکستانی عوام اس واقعے کی ویڈیو دیکھ کر حیران رہ گئے جس میں سابق وزیر اعظم کے ساتھ بدسلوکی دکھائی گئی ۔عمران کی گرفتاری سے عالمی برادری میں پاکستان کا تاثر داغدار ہوا،زخمی ٹانگ کیساتھ رہنماکو گھسیٹنےکا دردناک واقعہ عوامی املاک پر ہجوم کے حملوں کا باعث بنا، صدر نے کہاکہ عمران خان ایک مقبول رہنما اور ایک ایسی سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں جسے پاکستانی عوام کی بڑی حمایت حاصل ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں قانون نافذ کرنے والے ادارے اس دفتر میں زبردستی داخل ہوئے جہاں عمران خان کی بائیو میٹرک کا عمل جاری تھا،جس انداز میں ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی اس سے عالمی برادری میںپاکستان کا تاثر داغدار ہوا۔پاکستان کے دشمنوں کو پاکستان کا مذاق اڑانے اور اپنے شہریوں کے حقوق پامال کرنے والے ملک کے طور پر پیش کرنے کا موقع دیا گیا ہے۔ اس قسم کا واقعہ کسی کے ساتھ نہیں ہونا چاہیے ۔ماضی میں اس طرح کے اقساط پیش آنے کا جواز پیش کرنا انہیں آج ٹھیک نہیں بنا سکتا ، ایسے مذموم اور غیر ضروری واقعات سے پہلے سے بگڑتی معیشت بری طرح متاثر ہوئی ، سماج میں تقسیم مزید بڑھ رہی ہے ۔

ملک بھر سے سے مزید