اسلام آباد (ایجنسیاں) القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتاری کیخلاف مقدمے میں سپریم کورٹ کے حکم پر عمران خان کو عدالت میں پیش کیا گیا، عمران خان کو 15گاڑیوں پر مشتمل سکیورٹی قافلے میں سپریم کورٹ لایا گیا، عمران خان کو کمرہ عدالت میں پہنچانے کے بعدکمرہ عدالت کو بند کردیا گیا۔عمران خان سپریم کورٹ میں پیشی کے موقع پر خود چلتے ہوئے کمرہ عدالت تک پہنچے۔