گزشتہ 2 روز تاریخی اڑان بھرنے کے بعد انٹر بینک میں آج کاروبار کے اختتام پر امریکی ڈالر کی قدر میں غیر معمولی کمی ہوئی ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 13 روپے 85 پیسے سستا ہونے کے بعد 285 روپے 8 پیسے پر بند ہوا ہے۔
گزشتہ روز ڈالر تاریخی پرواز کر تے ہوئے 298 روپے 93 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 11 روپے کم ہو کر 294 روپے ہو گئی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مثبت رجحان دیکھنے میں آیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 179 پوائنٹس کے اضافے سے 41 ہزار 505 پر آ گیا۔
گزشتہ روز 100 انڈیکس 41 ہزار 325 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔