• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر بینک: ڈالر کی تاریخی اڑان، پہلی بار 299 روپے کا ہو گیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

امریکی ڈالر کی تاریخی اڑان کا سلسلہ آج بھی جاری ہے جس کی وجہ سے پاکستانی روپیہ انتہائی ناقدری کا شکار ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

انٹر بینک میں ڈالر 8 روپے 78 پیسے مہنگا ہو کر 299 روپے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 290 روپے 22 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 323 پوائنٹس کے اضافے سے 41 ہزار 398 پر آ گیا۔

گزشتہ روز 100 انڈیکس 41 ہزار 74 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

تجارتی خبریں سے مزید