• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب تحویل میں بیوی سے بات کرنے کی اجازت دی گئی، عمران خان


چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نےکہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کی تحویل کے دوران مجھے بیوی سے بات کرنے کی اجازت دی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے دوران جیو نیوز نے عمران خان سے سوال کیا کہ آپ کو گرفتاری کے دوران فون مل گیا تھا؟

عمران خان نے جواب دیا کہ نیب نے مجھے بیوی سے بات کرنے کی اجازت دی، لینڈ لائن کے ذریعے میری بات ہوئی۔

جیو نیوز نے سوال کیا کہ فون اہلیہ سے بات کرنے کےلیے دیا گیا لیکن آپ نے مسرت چیمہ کو ملادیا، جس پر عمران خان نے کہا کہ بشریٰ بی بی سے بات نہیں ہوسکی تھی۔

اس دوران عمران خان نے دوران قید اسٹیبلشمنٹ سے ملاقاتوں کے سوال پر نفی میں سر ہلا کر خواب دیا جبکہ ڈیل سے متعلق سوال پر مسکرادیے۔

جیو نیوز نے عمران خان سے استفسار کیا کہ آپ کی خاموشی کو سمجھیں کہ کیا ڈیل کرلی گئی ہے؟ اس پر پی ٹی آئی چیئرمین نے ہونٹوں پر انگلی رکھ کر خاموش رہنے کا اشارہ کیا۔

گزشتہ روز عمران خان اور مسرت جمشید چیمہ کی مبینہ طور پر 10 مئی کی گفتگو کی آڈیو منظر عام پر آئی تھی۔

قومی خبریں سے مزید