اسلام آباد پولیس نے 9 مئی سے اب تک 493 افراد کو گرفتار کیا، 5 افراد کو ثبوت نہ ہونے کی وجہ سے رہا کیا گیا جبکہ 3 افراد ضمانت پر ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے، دارالحکومت میں کسی قسم کی ریلی کی اجازت نہیں۔
پولیس نے مزید کہا کہ ریڈ زون میں کسی بھی احتجاج کی اجازت نہیں ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
دارالحکومت میں حالات معمول کے مطابق ہیں
دوسری جانب ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ دارالحکومت کے تمام راستے کھلے ہیں، حالات معمول کے مطابق ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے اطراف سے15 افراد کو حراست میں لیا گیا۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ کار سرکار میں مداخلت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔