پشاور( نمائندہ جنگ ) کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل سردار حسن اظہر حیات نے ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت کا دورہ کیا، کور کمانڈر کو ریڈیو پاکستان میں ہونے والے شرپسندی کے واقعے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔کور کمانڈر نے جلی ہوئی عمارت کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ریڈیو پاکستان کی بحالی میں مزید تیزی لائی جائے۔ پاک فوج کا عملہ ریڈیو پاکستان پشاور کی بحالی اور صفائی میں مصروف عمل ہے۔