• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کے دو چہرے ہیں، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ عمران خان لوگوں کو اپنے مطلب کیلئے استعمال کرتے ہیں، ان کے دو چہرے ہیں۔

سردار تنویر الیاس کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ عمران خان اپنی ذات کی خود پرستی میں گم ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دو چہرے ہیں، آنے والے دنوں میں دو چہروں والے عمران خان کو بے نقاب کروں گا۔

تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ عمران خان دیرینہ دوست کے جنازے میں نہیں گئے۔

انہوں نے کہا کہ جو چیز عمران خان کے حق میں ہو، اُسے عمران ماننے کیلئے تیار ہوتے ہیں۔

یہ قومی اداروں پر ایسے حملے کررہا ہے جو دشمن بھی نہیں کرسکتا، عمران خان کے ایسے حملوں اور لب و لہجے کی مذمت کرتا ہوں۔

قومی خبریں سے مزید