• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان، بشریٰ بی بی نکاح کیس ناقابلِ سماعت قرار دینے کا تفصیلی فیصلہ

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کی جانب سے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نکاح کیس کو ناقابلِ سماعت قرار دینے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

سول جج نصر من اللّٰہ بلوچ نے 3 صفحات پر تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ کیس کی تفصیل میں جانے سے سیکشن 177 کے تحت عدالتی دائرہ اختیار دیکھنا ضروری ہے۔

اس میں کہا گیا کہ درخواست گزار کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی نکاح کے بعد اسلام آباد میں رہائش پذیر ہوگئے۔

فیصلے میں تحریر کیا گیا کہ درخواست گزار کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح لاہور میں ہوا، اگر جرم سرزد ہوا بھی تو شکایت لاہور کی عدالت میں درج کی جانی چاہیے۔

اس میں یہ بھی کہا گیا کہ عمران اور بشریٰ بی بی کے خلاف نکاح سے متعلق کیس کی سماعت اسلام آباد کی عدالت کا دائرہ اختیار نہیں ہے۔

قومی خبریں سے مزید