اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو 16 ایم پی او سمیت دیگر مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے 3 صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا۔
حکم نامے میں کہا گیا کہ عمران خان کی 50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض 17 مئی تک ضمانت منظور کی گئی۔
حکم نامے میں بتایا گیا کہ جب بلایا جائے عمران خان شامل تفتیش ہوں، وکیل کے مطابق عمران خان کی زندگی کو سنگین خطرات ہیں۔
عدالت عالیہ اسلام آباد کے حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ وکیل کے مطابق عمران خان سے سابق وزیراعظم کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے مطابق سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے، سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق عمران خان کو سیکیورٹی فراہم کی جائے۔
عدالتی حکم نامے میں یہ بھی کہا کہ عمران خان کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔