• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی گرفتاری رکوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکلاء عمران خان کی گرفتاری رکوانے کےلیے لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے۔

بیرسٹر سلمان صفدر اور انتظار پنجوتھا ایڈووکیٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کی گرفتاری رکوانے کی درخواست دائر کردی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاء نے عدالت عالیہ لاہور میں 9 مئی کے بعد درج کسی بھی مقدمے میں عمران خان کی گرفتاری رکوانے کی درخواست دی۔

عمران خان کے وکلاء کی درخواست میں آئی جی پنجاب اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں پی ٹی آئی وکلاء نے موقف اپنایا کہ سپریم کورٹ عمران خان کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری غیر قانونی قرار دے۔

موقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان کےخلاف کئی نئے مقدمے درج کردیے گئے ہیں، خفیہ مقدمات میں بھی گرفتاری کا خدشہ ہے۔

انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت عمران خان کےخلاف پنجاب میں درج نئے مقدمے کی تفصیلات طلب کرے۔

وکلاء کی درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ 9 مئی کے بعد درج کسی بھی مقدمے میں عمران خان کی گرفتاری روکنے کا حکم دے۔

قومی خبریں سے مزید