• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جان بوجھ کر خانہ جنگی کی سی صورتحال پیدا کی جا رہی ہے، سراج الحق

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی،پی ڈی ایم اور پیپلزپارٹی کی ذاتی مفادات کی سیاست نے ملک کو بستر مرگ تک پہنچا دیا، جان بوجھ کر خانہ جنگی کی سی صورت حال پیدا کی جا رہی ہے، یاد رہے حالات مزید خراب ہوئے اور سنجیدگی نہ اپنائی گئی تو ملک کی ایٹمی صلاحیت کو بھی خطرہ ہو سکتا ہے۔ اگر پاکستان کو شام اور سوڈان نہیں بنانا تو الیکشن کی طرف جانا ہو گا، موجودہ حالات میں بھی ڈائیلاگ واحد راستہ ہے جسے اختیار کر کے بہتری آ سکتی ہے، ڈائیلاگ کی ضرورت جتنی آج ہے پہلے نہ تھی، جماعت اسلامی نے قومی انتخابات کے لیے روڈمیپ دیا ، تمام سیاسی سٹیک ہولڈر الیکشن کی تاریخ پر اتفاق رائے پیدا کریں اور عوام کو فیصلے کا اختیار دیں۔ منصورہ سے جاری بیان میں انھوں نے کہا کہ جلسے جلوس ہر پارٹی کا آئینی اور قانونی حق ہے، لیکن قیادت کی یہ بھی ذمہ داری ہے کہ پرامن احتجاج کو یقینی بنائے، اگر حکومت خود ہی جلسے جلوسوں کا راستہ اختیارکرے گی تو عوامی مسائل اور مشکلات پر کون توجہ دے گا؟۔

ملک بھر سے سے مزید