• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکرٹری ورکس سروسز عمران عطا سومرو انتقال کرگئے، نماز جنازہ کل

کراچی (اسٹاف رپورٹر / نیوز ڈیسک) سیکرٹری ورکس اینڈ سروسز سندھ عمران عطا سومرو اتوار کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ کل (منگل 16مئی ) صبح 10بجے جامع مسجد طیبہ باتھ آئی لینڈ میں ادا کی جائے گی اور تدفین ڈیفنس فیز 8کے قبرستان میں کی جائے گی۔وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن ، وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ ، وزیر اقلیتی امور گیان چند ایسرانی ، سیکرٹری اطلاعات ندیم الرحمٰن میمن ، آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) اور دیگر نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ ، افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے سیکرٹری ورکس اینڈ سروسز عمران عطا سومرو اتوار کو اچانک حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کرگئے ان کی نماز جنازہ منگل 16مئی صبح 10 بجے جامع مسجد طیبہ باتھ آئی لینڈ میں ادا کی جائے گی اور تدفین ڈیفنس فیز 8 کے قبرستان میں کی جائے گی۔ وزیر اطلاعات ،ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ سندھ سندھ شرجیل انعام میمن نے عمران عطا سومرو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران عطا سومرو بہت لائق ،تجربہ کار اور محنتی افسر تھے جن کے اچانک انتقال کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا ہے۔انہوں نے دعا کی ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ،وزیر اقلیتی امور گیان چند ایسرانی، سیکرٹری اطلاعات سندھ ندیم الرحمٰن میمن نے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔ آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) نے سابق سیکرٹری اطلاعات سندھ عمران عطاء سومرو کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اے پی این ایس کی صدر بیگم ناز آفرین سہگل لاکھانی اور سیکرٹری جنرل سرمد علی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاکہ مرحوم عمران عطاء سومرو ایک قابل سرکاری افسر تھے۔ سیکرٹری اطلاعات کی حیثیت سے دور میں ان کے سندھ میں اخبارات سے خوشگوار تعلقات رہے۔ اے پی این ایس کے عہدیداروں نے مرحوم کے اہل خانہ اور اقرباء سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مغفرت اور بلند درجات کے لیے دعا کی۔

ملک بھر سے سے مزید