اسلام آباد ( نیوز ایجنسیاں) سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ کسی رہنما نے آج تک قومی اداروں کے خلاف ایسی زبان استعمال نہیں کی جو عمران خان نے کی۔عمران خان کے علاوہ کبھی کسی نے قومی اداروں کیخلاف منہ نہیں کھولا، فوج نے کہا ہم غیر جانبدار ہو گئے ہیں، فوج کو بار بار اپنا کردار ادا کرنے کا کہا گیا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ میڈیا رائے عامہ بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، میری حکومت جب جانے والی تھی تب سے پی ٹی آئی چیئرمین نے قومی اداروں کے خلاف مختلف بیانیے بنائے، ہمارے کسی قومی لیڈر نے آج تک ہماری ایجنسیوں اور اداروں کے خلاف زبان استعمال نہیں کی، میڈیا کو اس میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تھا۔سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر نے مزید کہا ہے کہ فوج نے کہا ہم غیر جانبدار ہو گئے ہیں۔