• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب بار کونسل کا عمران خان کی گرفتاری پر گرفتار ہونے والے وکلاء کیخلاف درج مقدمات خارج کرنیکا مطالبہ

لاہور (کورٹ رپورٹر ) پنجاب بار کونسل نے پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان کی گرفتاری پر گرفتار ہونے والے وکلاء کے خلاف درج مقدمات خارج کرنے مطالبہ کر دیا م، پنجاب بار کونسل کے وائس چیئر مین بشارت اللہ خان اور چیئر مین ایگزیکٹو کمیٹی طاہر شبیر چودھری نے آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ سیاسی کارکنوں سمیت وکلاءکی بڑی تعداد کو گرفتار کیا گیا ہے جو نہایت قابل مذمت ہے، اس ساری سیاسی صورت حال میں وکلاءکی گرفتاری باعث تشویش ہے اس لیے گرفتار وکلاءکو فوری رہا کر کے ان کے خلاف درج مقدمات خارج کئے جائیں۔

ملک بھر سے سے مزید