چین میں 78 سالہ امریکی شہری کو جاسوسی کے الزام میں عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔
جان شنگ وین لیونگ کے پاس امریکی پاسپورٹ اور ہانگ کانگ کی مستقل رہائش کا اجازت نامہ ہے۔
سوزوہ شہر کی عدالت نے کہا کہ جان شنگ پر جاسوسی کا الزام ثابت ہوا ہے، لہٰذا اسے عمر قید کی سزا سنائی جاتی ہے، جبکہ زندگی بھر کیلئے سیاسی حقوق بھی سلب کرلیے گئے ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اپریل 2021 میں سوزوہ کے شہری حکام نے قانون کے مطابق ضروری اقدامات کیے۔
عدالتی بیان میں الزامات کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
خیال رہے کہ رواں برس اپریل میں چین نے اپنے انسداد جاسوسی قوانین میں تبدیلی کرتے ہوئے جاسوس کی تعریف کو مزید وسیع کیا تھا۔
چین نے کسی بھی ایسی معلومات کی منتقلی پر پابندی لگائی تھی جسے حکام ’قومی سلامتی‘ سے متعلق قرار دیں۔