اسلام آباد (نمائندہ جنگ) ایم پی او کے تحت گرفتار پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رہنما شیریں مزاری کی جیل سے پمز ہسپتال منتقلی کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔ ایمان مزاری ایڈووکیٹ نے اپنی والدہ کی طرف سے دائر درخواست میں آج ہی سماعت کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ شیریں مزاری کو ہائی بلڈ پریشر ، فوڈ پوائزننگ ، پائوں پر سوجن ہے۔ شیریں مزاری کی عمر 72 سال ہے اور اڈیالہ جیل میں ان کا علاج ممکن نہیں، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت شیریں مزاری کو علاج کے لئے پمز منتقلی کا حکم دے۔