• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز الہٰی کا فضل الرحمان، مریم نواز پر توہین عدالت لگانے کا مطالبہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے مولانا فضل الرحمان اور مریم نواز پر توہین عدالت لگانے کا مطالبہ کردیا۔

ایک بیان میں چوہدری پرویز الہٰی نے مولانا فضل الرحمان اور مریم نواز پر سپریم کورٹ پر حملے کی منصوبہ بندی کا الزام لگادیا۔

انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان اور مریم نواز سپریم کورٹ پر حملے کی منصوبہ بندی کر کے اسلام آباد تشریف لائے۔

پی ٹی آئی صدر نے مزید کہا کہ چیف جسٹس کی دانشمندی نے حکومتی منصوبہ ناکام بنا دیا، پی ڈی ایم حکومت گن پوائنٹ پر سپریم کورٹ سے فیصلہ لینا چاہتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید