• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے کی قیمت میں 2000روپے فی تولہ کی کمی ،چاندی بھی 50 روپے فی تولہ سستی ہو گئی ،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 9 ڈالر فی اونس کی کمی سے 2015 ڈالر سے کم ہو کر 2006 ڈالر فی اونس پر آگئی ہے جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت2000روپے فی تولہ کی کمی سے 2 لاکھ 33ہزار 100روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 1714 روپے کی کمی سے ایک لاکھ 99ہزار 846 روپے ہو گئی ہے جبکہ چاندی کی قیمت 50 روپے فی تولہ کی کمی کے بعد 2950 روپے فی تولہ پر آگئی ہے۔