اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) تھانہ نون پولیس نے موٹر وے پولیس کے انسپکٹر دوست محمد کی مدعیت میں راجہ اشفاق سرور کے بھائی راجہ عثمان سرور کی گاڑی کو ٹکر مار کر اس کی موت کا سبب بننے والے ویگن ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ حادثے کا مرتکب ویگن کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔متوفی کو منگل کو آبائی قبرستان سپرد خاک کر دیا گیا۔