• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں میں 17 ملزمان گرفتار ،منشیات معہ پستول ایمونیشن برآمد

اسلام آباد،راولپنڈی(سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار ) جڑواں شہروں میں پولیس نے 17 ملزموں کوگرفتار کرکے ان کے قبضے سے منشیات ،ہیروئن ،آئس و دیگر برآمد کر لیں۔رالپنڈ ی میں پولیس نے 5 ملزموں کو گرفتار کر کے 3 کلو سے زیادہ منشیات برآمد کرلی ،تھانہ صادق آباد پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے ایک کلو 700 گرام چرس ، مندرہ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے 20 گرام آئس ،ویسٹریج پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے 600 گرام چرس ،کہوٹہ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے 540 گرام چرس جب کہ نصیر آباد پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے 520 گرام چرس برآمد کر لی ،پولیس نے ملزموں خلاف کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ ادھر وفاقی دارالحکومت کے تھا نہ آ بپا رہ، تھا نہ سنبل، تھا نہ کھنہ، تھا نہ ہمک، تھانہ بہا رہ کہو اور تھا نہ پھلگر اں پولیس ٹیموں نے 12 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
اسلام آباد سے مزید