اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) انسداد منشیات فورس نے 6 ملک گیر چھاپوں میں 255.020 کلو گرام منشیات برآمد کر کے 8 ملزمان گرفتار کر لیے ہیں۔ منشیات 16 کروڑ 28 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی بتائی جاتی ہے۔ کراچی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر کے سامان سے 8.350 کلو آئس برآمد۔اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بحرین جانیوالے مسافر کے ٹرالی بیگ سے 520 گرام ہیروئن اور 550 گرام آئس برآمد۔اقبال شہید ٹول پلازہ، جی ٹی روڈ، اٹک کے قریب ٹرک سے 14 کلو گرام چرس برآمد، 3 ملزمان گرفتار ،اسلام آباد کے قریب فیض آباد، موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان سے 3.6 کلو چرس برآمد کرلی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔