راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی چوہدری محمد حسین گادی نے نجی ٹائون انتظامیہ کیخلاف پروپیگنڈہ مہم چلانے کے الزام میں ملوث ملزم کی طرف سے دائر بریت کی درخواست خارج کرتے ہوئے 19جولائی کو تقول کی تقسیم اور دیگر کارروائی کے لئے سماعت ملتوی کر دی، درخواست گزار کے وکیل خرم مسعود کیانی کا کہنا ہے کہ ملزم عمر خٹک سوشل میڈیا پر مختلف گروپ بنا کر نجی ٹائون کی انتظامیہ کیخلاف جھوٹے اور بے بنیاد الزامات عائد کرتا تھا ۔