• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کیخلاف بھی بغاوت کا مقدمہ درج کیا جائے، ضیاء عباس

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکر یٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف بھی بغاوت کا مقدمہ درج کیا جائے، فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والے ملک دشمن اور غیر ملکی ایجنڈوں پر عمل پیرا ہیں، ان کے خلاف آرمی ایکٹ کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے، انہوں نے کہا کہ نو مئی کے وا قعے میں سابق وزیر اعظم عمران خان براہ راست ملوث ہیں سوشل میڈیا پر ان کی وڈیو موجود ہے جس میں وہ اپنی گرفتاری پر لوگوں کو باہر نکلنے کا اشارہ دے رہے ہیں اور اب بھی اپنی گرفتاری پر اس سے زیادہ شدید ردعمل کا اشارہ دے کر ثابت کررہے ہیں ۔

ملک بھر سے سے مزید