• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

مولوی عبدالکبیر کو افغانستان کا نیا وزیراعظم مقرر کردیا گیا۔

افغان میڈیا کے مطابق طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہبت اللہ اخوند زادہ نے مولوی عبدالکبیر کو نیا وزیراعظم مقرر کیا۔

رپورٹس کے مطابق مولوی عبدالکبیر ملا محمد حسن اخوند کی جگہ وزارت اعظمیٰ کا منصب سنبھالیں گے۔

مولوی عبدالکبیر اس سے قبل نائب وزیراعظم برائے سیاسی امور تھے۔

افغان میڈیا کے مطابق وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند کو خراب صحت کی وجہ سے عہدے سے ہٹایا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید