• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فردوس شمیم نقوی کو سکھر جیل منتقل کرنے کا حکم

فائل فوٹو
فائل فوٹو

محکمہ داخلہ سندھ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی فردوس شمیم نقوی کو سکھر جیل منتقل کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق فردوس شمیم نقوی کو ایم پی او قانون کے تحت سکھر جیل بھیجنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ نے پی ٹی آئی رہنما کی سکھر جیل منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

دوسری جانب محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماء علی زیدی کی نظر بندی ختم ہوگئی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ کا حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ علی زیدی کو فوری طور پر جیکب آباد جیل منتقل کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید