• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خبردار، واٹس ایپ خفیہ طور پر آپکی نجی گفتگو سُن رہا ہے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی پیغام رساں ایپلیکیشن،  میٹا کی ملکیت، واٹس ایپ سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ یہ ایپ خفیہ طور پر اپنے صارفین کی نجی گفتگو سُن رہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ واٹس ایپ خفیہ طور پر اپنے صارفین کی نجی گفتگو سُن رہا ہے، اِن دعووں نے اس کے استعمال کرنے والے دو بلین سے زائد ایکٹیو یوزرز کو سیکیورٹی اور رازداری سے متعلق  شدید تشویش میں ڈال دیا ہے۔

دوسری جانب واٹس ایپ کی جانب سے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن (تحفظ، رازداری اور گمنامی) کا دعویٰ کیا جاتا ہے۔

واٹس ایپ کے مطابق دو صارفین کے درمیان کی جانے والی بات چیت کو کوئی تیسرا فرد یا سافٹ ویئر ڈی کوڈ نہیں کر سکتا تاہم اب سامنے آنے والے نئے دعووں نے واٹس ایپ پر ہی اپنے صارفین کی نجی گفتگو سننے کے الزامات عائد کیے ہیں جس کے بعد سے اس ایپ کے استعمال سے متعلق رازداری پر شکوک پیدا  ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب ٹوئٹر انجینئرنگ کے ڈائریکٹر فوڈ دابیری نے ایک اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ واٹس ایپ اس وقت ان کے فون کے مائیکروفون تک رسائی حاصل کر رہا تھا جب وہ سو رہے تھے۔

یاد رہے کہ ایلون مسک کے واٹس ایپ کی رازداری سے متعلق دیئے گئے بیان (واٹس ایپ پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا) کے بعد سے خدشات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

ایسے میں اپنی رازداری کی حفاظت کے لیے واٹس ایپ صارفین کو اپنے فون کے مائیکروفون کی سیٹنگ کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

واٹس ایپ میں مائیکروفون کی سیٹنگز کو تبدیل کرنے کے لیے درج ذیل پرائیویسی فیچر کو فعال کریں تا کہ واٹس ایپ کو آپ کی پرائیویٹ گفتگو خفیہ طور پر سننے سے روکا جا سکے۔

واٹس ایپ میں مائیکروفون سیٹنگز کو کیسے تبدیل کیا جائے؟

اپنے اسمارٹ فون کے سیٹنگ ایپ تک رسائی حاصل کریں۔

اختیارات کے ذریعے اسکرول کریں جب تک آپ کو پرائیویسی سیکشن نہ مل جائے، پھر آگے بڑھنے کے لیے اس پر ٹیپ کریں۔

پرائیویسی کی ترتیب میں پرمیشن مینیجر یا اس سے ملتا جلتا آپشن تلاش کریں۔

پرمیشن مینیجر کے اندر، مائیکروفون کی سیٹنگ کو تلاش کریں اور اس پر ٹیپ کریں۔

ظاہر ہونے والی ایپس کی فہرست میں، WhatsApp تلاش کریں۔

واٹس ایپ کو منتخب کرنے پر ’مائیکروفون ایکسز فار دِز ایپ‘ کے عنوان سے ایک نئی اسکرین نمودار ہوگی۔

اس اسکرین پر آپ کو تین آپشن نظر آئیں گے: ’الاؤ آنلی وائل یوزنگ دِز ایپ‘، ’آسک ایوری ٹائم‘ اور ’ڈونٹ الاؤ‘۔

WhatsApp کے مائیکروفون کی رسائی پر کنٹرول برقرار رکھنے کے لیے یا تو ’ ask every time‘ یا ’ don’t allow‘ کے آپشن کا انتخاب کریں۔

نوٹ: ان اقدامات پر عمل کر کے  آپ اپنی ترجیحات کے مطابق WhatsApp کے لیے مائیکروفون سیٹنگز کو آسانی سے ایڈجسٹ کر سکتے ہیں،۔

’ Don’t Allow‘ کو منتخب کرنے سے آپ کی واٹس ایپ کا استعمال کرتے ہوئے وائس نوٹ بھیجنے اور کال کرنے کی صلاحیت ختم ہو جائے گی  لہٰذا ماہرین کی جانب سے ’ask every time‘ آپشن منتخب کرنا تجویز کیا گیا ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید