امریکی صدر بائیڈن کی جاپانی وزیراعظم فومیو کشیدہ سے ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے خطے میں بڑھتے چینی اثر و رسوخ کے خلاف امریکا جاپان دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق جاپانی شہر ہیروشیما میں امریکی صدر کی جاپانی وزیراعظم سے ملاقات میں روس، یوکرین اور چین سے متعلق مسائل پر بات کی گئی۔
جاپانی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صدر بائیڈن کے ساتھ روس کے خلاف یوکرین کی حمایت اور روس کے خلاف پابندیاں جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔
دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں امریکا جاپان مشترکہ مسائل پر مل کر کام کرنے پر زور دیا گیا اور خطے میں چین کے بڑھتے اثر و رسوخ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔