• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرمایہ کاری کے تحفظ کیلئے امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، سہیل آفریدی

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی : فائل فوٹو
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی : فائل فوٹو 

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ صوبہ توانائی میں خود کفالت اور آمدن کے نئے ذرائع کی جانب بڑھ رہا ہے، سرمایہ کاری کے تحفظ کیلئے امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تیل و گیس کی دریافت سے روزگار، کاروبار اور صنعت کو فروغ ملے گا، قدرتی وسائل پر پہلا حق مقامی آبادی کا ہے، تمام فیصلے مقامی مفاد کی بنیاد پر ہوں گے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبائی حکومت توانائی کے منصوبوں پر معمول سے ہٹ کر کام کر رہی ہے، کے پی حکومت سرمایہ کاری اور صنعتی شعبے کی ترقی کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

وزیر اعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ میران بلاک کے 49 فیصد شیئرز او جی ڈی سی ایل کومنتقل،51 فیصد کے پی او جی سی ایل کے پاس رہیں گے، میران بلاک کنسورشیم کی قیادت او جی ڈی سی ایل کرے گا، جی ایچ پی ایل اور پی پی ایل شراکت دار ہوں گے۔

کے پی او جی سی ایل کے51 فیصد شیئرز کی سرمایہ کاری بھی کنسورشیم فراہم کرے گا، کنسورشیم معاہدے سے تقریباً 22 ارب روپے کی سرمایہ کاری خیبر پختونخوا میں آئی، معاہدے سے صوبائی حکومت اور کے پی او جی سی ایل کو 12 ارب روپےکی بچت ہوئی۔

قومی خبریں سے مزید