• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھے گرانے کی سازشیں کامیاب نہ ہوسکیں، طلحہ انجم

طلحہ انجم: فوٹو اساپٹیفائی
طلحہ انجم: فوٹو اساپٹیفائی 

اسپاٹیفائی کی سالانہ ریپڈ 2025 کی رپورٹ میں اعلان کیا گیا ہے کہ طلحہ انجم مسلسل دوسری بار پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے مقامی گلوکار کے اعزاز سے نوازے گئے ہیں۔

پاکستانی میوزک انڈسٹری کے معروف رَیپر طلحہ انجم نے مسلسل دوسرے سال بھی پاکستان، بھارت، امریکا، برطانیہ اور کینیڈا میں ’سب سے زیادہ سُنے جانے والے پاکستانی آرٹسٹ‘ کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

طلحہ انجم نے سوشل میڈیا پر کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے ناقدین کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ انہیں گرانے کے لیے ’سازشیں، بائیکاٹس، بین، معمولی طنز، قانونی نوٹسز اور جھوٹی خبریں‘ بھی کارگر ثابت نہ ہو سکیں۔ 

ریپر کا کہنا ہے کہ ’’اردو رَیپ آج بھی نمبر ون پر ہے، وہیں جہاں ایک سال پہلے تھا‘‘۔

طلحہ انجم نے اپنی کامیابی کو خدا کا کرم قرار دیتے ہوئے مخالفین کو مشورہ دیا کہ ’اگر وہ میرے خلاف ہیں تو خوب دعا کریں اور اس سے بھی زیادہ محنت کریں، ہم اگلے سال دوبارہ ملاقات کریں گے۔‘

خیال رہے کہ سالانہ ریپڈ میں پاکستانی موسیقی کے نمایاں ترین نام اور ٹرینڈز سامنے آئے ہیں۔ اس سال پاکستانی میوزک اسٹریمنگ میں 70 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ٹاپ 10 گلوکاروں میں طلحہٰ انجم کے ساتھ عمیر، حسن رحیم، عاطف اسلم اور نصرت فتح علی خان شامل ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید