پشاور میں ریڈیو پاکستان کی عمارت کا مرکزی گیٹ توڑنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم محمد عمر نے گیٹ توڑنے کے بعد فروخت کردیا تھا، ملزم کا ساتھی بھی حراست میں ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ریڈیو پاکستان کا مرکزی گیٹ برآمد کرلیا گیا ہے جو کہ ملزم نے ہشت نگری میں کباڑ کی دکان میں 9 ہزار روپے میں فروخت کیا تھا۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ریڈیو پاکستان کے مرکزی دروازے پر دھاوا بولنے والوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔