لاہور میں 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کےلیے 9 جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیمز (جے آئی ٹیز) کی تشکیل کے نوٹیفکیشنز جاری کر دیے گئے۔
جے آئی ٹیز کے قیام کے نوٹیفکیشنز محکمہ داخلہ پنجاب نے جاری کیے ہیں۔
زیادہ تر جے آئی ٹیز ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل کی سربراہی میں بنائی گئی ہیں۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے 9 مئی کو جناح ہاؤس لاہور میں ہونے والی توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر واقعات کی تحقیقات کے لیے 9 جے آئی ٹیز تشکیل دے دیں۔
ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کامران عادل کو جناح ہاؤس حملہ کیس کی جے آئی ٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشز کے مطابق لاہور میں کور کمانڈر ہاؤس پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس کی تحقیقات کے لیے 5 رکنی جے آئی ٹی بنائی گئی ہے۔
ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کامران عادل جے آئی ٹی کے کنوینر مقرر کیے گئے ہیں۔
ایس ایس پی آپریشنز لاہور صہیب اشرف سمیت دیگر افسران جے آئی ٹی کے ممبران بنائے گئے ہیں۔