• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزیر خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں شہریوں کی شکایات سنیں

سیالکوٹ (نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر پانی وبجلی و دفاع خواجہ محمد آصف نے اتوار کے روز سیالکوٹ دورہ کیا اور مسلم لیگ دفتر پیر س روڈ پر اپنے حلقہ کے لوگوں کے مسائل سنیں اور انہیں حل کروانے کے لئے سرکاری افسران کو ہدایات دی۔ اس موقع پر لوگوں نے شکایات کی کہ مختلف محکماجات کے سرکاری افسران انکی شکایات پرکان نہیں دھرتے۔ دریں اثنا اپنے دورہ کے دوران  وفاقی وزیرخواجہ محمد آصف نے اپنے اعزاز میں دیئے گئے افطار ڈنر میں شرکت کی جبکہ ہ شہریوں سے بھی ملتے ملاتے رہے جس پر بعض لوگ یہ کہہ رہے کہ خواجہ صاحب غیر  محسوس انداز میں الیکشن مہم چلا رہے ہیں ۔
تازہ ترین