سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)ڈسٹرکٹ اکاونٹ آفیسر سیالکوٹ کے خلاف محکمانہ قانونی کارروائی کے احکامات صادر کر دئیے گئے ۔ عام انتخابات میں امیدواروں کو پول کئے گئے ووٹ بعدازاں سیل کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ اکاونٹ آفس سیالکوٹ کی حفاظتی تحویل میں دے دیئے گئے تھے جس میں سے حلقہ این اے110 سیالکوٹ کا انتخابی ریکارڈ غائب ہو گیا جسکے بعد چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائر سردار رضا نے ان گمشدہ ووٹوں کے تھیلوں کی حظاظت ذمہ دار ڈسٹرکٹ اکاونٹ آفیسر سیالکوٹ سمیت دیگرذ مہ داران کے خلاف کاروائی کا حکم دے دیا۔ یاد رہے کہ اس حلقہ کے پولنگ اسٹیشن نمبر 121,118اور 131کا ریکارڈ اب بھی غائب ہے۔