• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں 16ہزار کلومیٹر فائبر آپٹیکل کیبل کی تنصیب کا منصوبہ شروع

اسلام آباد (ساجد چوہدری )ڈیجیٹلائزیشن اور نیٹ ورکنگ کے عمل کو تیز کرنے کےلئے پاکستان میں سولہ ہزار کلومیٹر طویل فائبر آپٹیکل کیبل کی تنصیب کا ایک اہم منصوبہ شروع کر دیا گیا ہے، یہ بات سن واک پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مسٹر ٹونی لی نےیہاں منعقدہ ایک تقریب کے دوران کہی،یہ چینی کمپنی پہلے ہی پاکستان میں 5 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کر چکی ہے اور اب مختلف پبلک سیکٹر ڈیپارٹمنٹس سے رائٹ آف وے حاصل کرنے کے بعد دیگر حصوں میں آپٹیکل فائبر بچھانے کےلئے 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے،مسٹر ٹونی لی نے کہا کہ سن واک تیزی سے تعیناتی اور آئی ٹی یو ۔ٹی سٹینڈرڈزکے مطابق معیار پر توجہ مرکوز کر رہی ہے، سن واک گروپ کے چیئرمین مسٹر ہو زنگ وانگ نے تقریباً 2 ماہ قبل ایک ملاقات میں وفاقی وزیر برائے آئی ٹی سید امین الحق کو بتایا تھاکہ سن واک گروپ بہت جلد ملک بھر میں فائبر کیبل بچھانے کا منصوبہ خاطر خواہ سرمایہ کاری سے شروع کرے گا۔

ملک بھر سے سے مزید