• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئی عمران خان کو ملک سے باہر بھیجنے کی جرات نہ کرے، جاوید لطیف

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ کوئی عمران خان کو ملک سے باہر بھیجنے کی جرات نہ کرے، اب نہیں تو کبھی نہیں۔

 مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  9 اور 10 مئی کے واقعات کی سہولتکاری ریاستی اداروں سے ریٹائر ہونے والے لوگ اور عالمی ادارے کر رہے تھے، یہ وہی کردار ہیں جنہوں نے 2017 میں پاکستان کی تباہی کی بنیاد رکھی۔

وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ سیاسی قیادت کے سینوں میں بہت سے راز ہیں، اگر میری ریاست خطرے میں پڑ گئی تو میں زبان پر لگا تالا کھولوں گا۔

جاوید لطیف نے کہا کہ کیا دنیا کے مالیاتی ادارے پاکستان کے ساتھ سیاست نہیں کر رہے؟ عمران خان کی سہولت کاری بیرون ملک سے ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اداروں میں بیٹھے جو لوگ سیاست نہیں کر سکتے وہ سیاست کروا رہے ہیں، پی ٹی وی اور وزیرِ اعظم ہاؤس پر حملہ کیا گیا۔

جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ کیا پہلے پاکستان مخالف قوتوں کے اس طرح خطوط آئے؟ نواز شریف اور اس کی فیملی کے ساتھ جو کچھ کیا گیا، کیا اس پر کوئی خط آیا؟ 2018 میں جب آر ٹی ایس بیٹھا تھا کیا کوئی خط آیا تھا؟

ان کا کہنا ہے کہ اگر آپ مذہبی ٹچ دینے والوں کو چھوڑ دیں گے تو دفاعی تنصیبات پر حملہ ہوناہ ی تھا، کیا افسوس اور مذمت سے ریاست کے دفاع کا جو مذاق اڑا ہے وہ واپس آئے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں انتشار کا جو بیج بویا گیا تھا آج وہ درخت بن چکا ہے۔  

قومی خبریں سے مزید