ہیوسٹن (راجہ زاہد اختر خانزادہ)ہیوسٹن میں فرینڈز آف پاکستان اور پاکستانی امریکنزکی جانب سے عمران خان کے حق میں احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا ، ریلی کی قیادت پی ٹی آئی امریکا کے رہنماؤں سجاد برکی اورعاطف خان نے کی ۔انہوں نے اس موقع پر اراکین کانگریس کے نمائندوں کو ہزاروں پاکستانی امریکنزکے دستخطوں کے ساتھ تحریری پیٹیشن بھی پیش کی، ریلی سے ٹیلی فون کے ذریعہ خاتون رکن کانگریس اور کانگریس میں پاکستانی کاکس کی چیرپرسن شیلا جیکسن لی نے بھی خطاب کیا اور پاکستان کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا-احتجاجی مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے ۔